نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق سیریز کے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 اور 27 اپریل کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام 5 میچز رات7 بجے شروع ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 ماہ کے عرصے میں پاکستان کا تیسرا دورہ کر رہی ہے۔
14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد
16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس
18 اپریل۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
20 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ راولپنڈی
21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ راولپنڈی
25 اپریل۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ لاہور
27 اپریل۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں