نیپال طیارہ حادثہ،ہلاک ہونے والوں کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

نیپال (نیوزٹویو)نیپال میں طیارے کے حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کے ملبے سے 4 افراد کی تلاش کا کام آج صبح سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

نیپالی طیارے میں روسی، فرانسیسی،کوریائی باشندوں سمیت 15 غیرملکی موجود تھے۔واضح رہے کہ دارالحکومت کٹھمنڈو سے نیپالی شہر پوکھارا جانے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوارتھے،جن میں سے 68 افراد کے ہلاکت کی تصدیق گزشتہ روز ہوگئی تھی جس کے بعد اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئی تھیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،اس حادثے کو گزشتہ تیس برسوں کا بدترین طیارہ حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں