نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی،اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں دی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفیکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
ر یگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 کےدوران کی جائیں گی، اس اضافے سے بجلی صارفین پر 22 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے نے بھی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے سے متعلق درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں