نیپرا نے کراچی الیکٹرک کو20سال کے لیےنیا لا ئسنس جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک کو 20 سال کے لیے بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا۔ کےالیکٹرک کو 18 جنوری 2044 تک بجلی کی تقسیم کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کےالیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کی تھی۔نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سماعت میں زیادہ تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں نے لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی کےالیکٹرک کی لیبر یونین اور آباد نے بھی کےالیکڑک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں