نیپرا کا عوام کو بجلی کا جھٹکا، جنوری کے لیےبجلی 5روپے94پیسےفی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیپرا نے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگا دیا ہے نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے لیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔مذکورہ اضافے سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اساضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگایپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے بجلی نظام پر 7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑاجس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کوئلے اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ بڑھائی گئی ہے تو دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے سبب پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بجلی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتیں ملکی معیشت پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالیں گی جس سے عام شہری کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں