ن لیگی ایم پی اےبلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں اہم پیش رفت،حملہ آوروں کواسلحہ فروخت کرنےوالاڈیلر گرفتار

لاہور(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے واقعہ میں اہم پیشرفت ہو ئی ہے پولیس نے قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ سے متعلق پتا لگا لیا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے 3 اسلحہ ڈیلرز کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے خرید و فروخت کا ریکارڈ اور ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل شام کو رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی تھی۔ قاتلانہ حملے میں ایک گولی بلال شیخ کے پیٹ اور دوسری پاؤں میں لگی تھی۔ جو کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی گئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاتھاپولیس ذرائع کے مطابق وہ جلد قاتلوں تک پہنچ جا ئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں