ن لیگ کو پنجاب میں بڑا جھٹکا ،جاوید لطیف آزاد امیدوار سے شکست کھا گئے

شیخوپورہ(نیوزٹویو)پاکستان مسلم لیگ ن کو پنجاب میں ایک اور بڑاجھٹکا لگا ہے، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کےرہنما جاوید لطیف این اے 115 سے آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گئے ہیں۔
عام انتخابات 2024ء میں این اے شیخوپورہ 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہنم رہنماء جاوید لطیف کو آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 115 سے آزاد امیدوار خرم شہزاد نے ایک لاکھ 26 ہزار 349 ووٹوں حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے جاوید لطیف کو 88 ہزار 125 ووٹ ملے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو این اے 15 مانسہرہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑٓ، انہیں آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے بڑے مارجن سے ہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں