واٹس ایپ صارفین کے لیے نامعلوم کالرز کو سائلنس کرنے کا فیچر متعارف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)میسجنگ ایپ واٹس کے صارفین میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے کی خاص وجہ اس ایپ کی حفاظتی خصوصیات ہیں جس کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ آئے روز نت نئے پرائیویسی فیچر پرکام کرتی بھی نظر آتی ہے ۔
واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کوسائلنس کرسکتے ہیں۔
یکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکرسائلنس ان ناون کالر کو ان ایبل کرینگے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔
واٹس کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے خاصا سود مند ثابت ہوگاکیونکہ اس فیچر سے صارفین کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں