واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اپنے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے تقریباً ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔
اس بار بھی ایک نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔
میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے کریئیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا۔ اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو کریئیٹ اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
جب آپ کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے دو آپشنز نظر آئیں گے۔
ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا۔
مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے اسٹیکرز کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں