واٹس ایپ پر ہوا ایک نیا تنازع ، بھارتی نوجوان ہسپتال منتقل

حیدرآباد(ویب نیوز)مقبول سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے جہاں بے شمار فائدے ہیں وہاں تصاویر وائرل ہونے اور ہیکنگ کے پیش نظر کئی نقصانات کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ بھارت میں حال ہی میں واٹس ایپ کی وجہ سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوا جہاں حیدرآباد دکن میں واٹس ایپ کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے اکرم نامی شخص نے اپنی واٹس ایپ ڈی پی پر محسن کی کزن کی تصویر لگادی تھی جس پر محسن نے سخت اعتراض کرتے ہوئے اکرم کو ڈی پی فوری طور پر ہٹانے کا کہا اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ کی۔ اکرم کے انکار پر دونوں کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا اور اکرم اور اس کے ساتھیوں نے محسن کو پیٹنا شروع کردیا جب کہ اس دوران اس پر چاقو سے بھی وار کیے گئے جس  کے نتیجے میں محسن نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محسن کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب اکرم کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں