ورلڈ کپ، بنگلادیش کیخلاف افغانستان  ٹیم 156 اسکور پر  ڈھیر ہوگئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان  نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن بیٹنگ لائن زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی اور 156 کے مجموعی اسکور پر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کو یہ میچ جیتنے کے لیے 157 رنز کا ہدف ملا ہے، بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، یہ میچ ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جب کہ دوسرا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کے دن کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں