ورلڈ کپ، سری لنکا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)(انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

بھارتی شہر پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان  حشمت اللّٰہ نے کہا ہے کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ نمی کی وجہ سے کیا ہے، ہم یہاں اچھا کھیلنے آئے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان  کوشال مینڈس کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پچھلے 2 میچز میں ہم اچھا کھیلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں