وزارت توانائی کافیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سے متعلق وزیراعظم کے ریلیف پرعمل درآمد شروع

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزارت توانائی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کے حوالے سےمنسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پرمخلتف شہروں میں شہریوں نے سخت احتجاج کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں