وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے انتخابات سے متعلق حکم واپس لینے کی استدعاکردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے انتخابات سے متعلق اپنا حکم واپس لینے کی استدعا کردی ہے تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں سربمہر رپورٹ جمع کروا دی جس میں انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ ملک بھر ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔ وزارت دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمڈ فورسز انتخابات کے لیے دستیاب نہیں ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری صرف انتخابات کا انعقاد نہیں بلکہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے

وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں، واضح رہے سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں