وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی اپنے عہدےسےمستعفیٰ ہو گئے

مظفرآباد(نیوزٹویو)آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنےعہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزرا کے وزارت سے نکالنے کے بعد اب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو منظوری کے لئے ارسال کردیا ہے اورکہا ہےکہ وزارت عظمیٰ عمران خان کی امانت تھی واپس کر رہا ہوں تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم کے خلاف قانون ساز اسمبلی میں جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شماری سے قبل استعفیٰ دیکر وزارت عظمیٰ کے امید وارسردار تنویرالیاس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

 قبل ازیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔ کابینہ سے فاروغ ہونے والوں میں سینئر وزیر تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ وزراء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکریٹری بحالیات اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی اور وزراء کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں