وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزراکوقلمدان سونپ دئیے،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(نیوزٹویو) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  نوٹیفیکیشن کے مطابق خواجہ فاروق احمد وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ہوں گے جب کہ سردار میر اکبر امور حیوانات، زراعت، اور آبپاشی و اسمال انڈسٹری کے وزیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔ دیوان علی چغتائی کو تعلیم، چودھری علی شان کو خوراک و معدنی وسائل، چودھری میر اکبر ایس ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور بحالیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت چودھری رشید کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور پاور، عبدالماجد خان کو خزانہ، امداد باہمی اور ان لینڈ ریونیو کی وزارت دی گئی ہے۔چودھری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل، چودھری اخلاق ریونیو و اسٹیمپس کی وزارت کے ذمہ دار وزیر ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے تحت اظہر صادق کو وزیر مواصلات وتعمیرات عامہ، ظفر اقبال کو ہائیر ایجوکیشن جب کہ نثار انصر کو صحت عامہ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں