وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیرا عظم عمران خان سے پا کستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جا وید با جوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے ملکی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی

وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل یہ ملاقات خا صی اہمیت کی حامل تھی اس ملاقات میں ٖخطے کی صورتحا ل اور دفاعی ضروریات سمیت اہم امورپر تبادلہ خیا ل کیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔اُدھر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں