وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران خطہ کی صورتحال، پاکستان کی معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر آئی ایم ایف سے مذاکرات، سرمایہ کاری کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کے عزم کو دہرایا، امریکی سفیر نے آزاد صحافت کے کردار پر بھی بات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے موسمی تغیرات سے متعلق منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں