وزیراعظم شہباز شریف وزیرخارجہ بلاول بھٹو کےہمراہ ترکیہ کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف  رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے ان کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ترکیہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ وہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی جائیں گے، دورے کے حوالے سے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کا اہم مقصد ترکیہ سے اظہار ہمدردی ہے۔وہ دورے کے دوران ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی جائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں