وزیراعظم شہباز شریف کی اہل افراد کوفوری مفت آٹا سکیم میں رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر اہل افراد کومفت آٹا سکیم میں  رجسٹر ڈ کرنے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا سکیم کیلئے ایسے اہل افراد جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہیں  متعلقہ حکام کو ان کی فوری رجسٹریشن  کرنےکی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کووزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے ایسے اہل افراد جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ان کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بی آئی ایس پی رجسٹریشن کیلئے اپنے کاؤنٹرز قائم کریں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں