وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ ریسکیو ٹیمیں بھیجنےکی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر رہی ہے، تربیت یافتہ اربن سرچ، ریسکیو ٹیموں کو آلات، ادویات کے ساتھ ترکیہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انقرہ میں ہمارا مشن متعلقہ ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، زلزلے کی آفت کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے مراحل میں ترکیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں