وزیراعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد پرپی سی بی،سکیورٹی فورسز ،منتظمین،شائقین کرکٹ کو خراج تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری لیگ میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی، پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔
ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں