وزیراعظم عمران خان کا 23اکتوبرسےسعودی عرب کے 3روزہ دورے کا امکان

 اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیر اعظم عمران خان کے آیندہ ہفتے دروہ سعودی عرب کا امکان ہے دورے کے دوران سعودی عرب میں مشرق وسطی گرین انیشیٹو کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دورہ سعودی عرب میں اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں وزیر اعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دی گئی ذرا ئع کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے دعوت نامہ وزیر اعظم کو پہنچایاتھا مشرق وسطی گرین انیشیٹو کانفرنس کا انعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب میں ہو گاکانفرنس میں متحدہ عرب امارات,  بحرین سمیت دیگر عرب و افریقی ممالک شرکت کریں گے پاکستان اور سعودی عرب مین ماحولیات کے حوالے سے تعاون موجود ہےپاکستان اور سعودی عرب ماضی میں بھی ٹدی دل پر قابو پانے کے حوالے سے مل کر کام کر چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں