وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،فیصل واڈا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کوخطرہ ہےانہیں قتل کرنے منصوبہ بنایا گیا ہے۔انہیں قتل کرنے سازش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی۔عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔کئی مرتبہ وزیر اعظم کو کہا کہ جلسوں کیلئے بلٹ پروف ڈائس بنوائیں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں مگر عمران خان نے کہا جب موت لکھی ہو گی توچلا جاﺅں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں