وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق و زیراعظم محمد شہباز شریف کمرشل پرواز کے ذریعہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف میں نماز ادا کریں گے۔
وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی احترام رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں