وزیراعظم نےمحسن بیگ کیس کےجج کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی ہدایت نہیں کی،اٹارنی جنرل

اسلام آباد(نیوزٹویو) اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے محسن بیگ کیس میں فیصلہ دینے والے جج کے خلاف جوڈٖیشل ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ عدالتی فیصلوں کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوسکتے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنا پراسیکیوشن کا حق ہے تاہم وزیراعظم نے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں