وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، لہٰذا یہ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم27 اپریل بروز جمعرات کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شہباز شریف نے اس حوالے سے قائد ن لیگ نواز شریف اور دیگر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں سے مشاورت کرلی ہے۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں