وزیراعظم پر دورہ قطرمیں اسرائیلی حکام سے ملاقات کاالزام،جنرل(ر)امجد شعیب کےخلاف تحقیقات شروع

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےوزیراعظم شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد الزامات پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔ایف آئی اے  نےمعروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف انکوائری شروع کرکے اس حوالے سے امجد شعیب کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی جانب سے یوٹیوب پر وزیراعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات پرنوٹس بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ امجد شعیب نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا، اور اس جھوٹے تبصرے نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پرپروگرام کرتا ہوں،مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں