وزیراعظم کاعوام کوسستی بجلی کی فراہمی کے لیےشمسی توانائی کے منصوبےشروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہو ئے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا نے کی بجائےشمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی منظوری دے دی ہےاور جلد سولر پاور پلانٹس تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعظم آفس سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بولیاں طلب کیے جانے سے قبل کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس جلد تعمیر کر کے آئندہ گرمیوں تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کر سکے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں