وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ،ملکی سلامتی پر بریفنگ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ بدھ کو آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔آ یس آئی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کو ملکی سلامتی، افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پراطمینان کا اظہا رکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں