وزیراعظم کلرکہارحادثے کا نوٹس،ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے کلر کہار بس حادثے کا سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہا رکرتے ہو ئے موٹر وے پولیس کو سختی سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے انہوں حادثے پر افسوس اوردکھ کا اظہا رکرتےہوئےکہا میری ہمدردیاں کلرکہار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ہیں۔ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹروے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ کلرکہار بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں، سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹروے پرچلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں۔ ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورے اترتی ہوں۔ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرکے ہی سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں