وزیراعظم کو مبینہ دھمکی امریکہ نےدی،مراسلہ پاکستان کےسفیر اسدمجید کی طرف سےبیھجا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دینے والے ملک کا نام سامنے آگیا ہےذرائع کے مطابق دھمکی امریکہ کی طرف سے دی گئی ہے یہ دھمکی امریکہ کے اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ جنوبی ایشیا نےپا کستان کے امریکہ کے سفیر اسد مجید کو سرکاری سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران دی تھی اس ملاقات کی تفصیلات پا کستان کے سفیر نے دفترخارجہ کوایک خفیہ مراسلہ کے ذریعے لکھ کر بھیجی تھیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الٰہی، بی اے پی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خفیہ خط کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں خفیہ مراسلہ کی تفصیلات سامنے لا ئی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا، اسد مجید نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کے بعد یہ مراسلہ بھیجا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو خط کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا، کابینہ سے خط کے مندرجات شیئر کر کے خط کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیل کردیا گیا۔وفاقی کابینہ اراکین کوخفیہ مراسلہ ٹیلی پرامپٹر پر دکھایا گیا، خفیہ مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اِن کیمرہ اجلاس میں وزیرخارجہ مراسلہ پر بریفنگ دیں گے، وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلائیں گے اجلاس میں عسکری قیادت کو خفیہ مراسلہ دکھایاجائےگا۔

دریں اثنا وزیراعظم سے ہو نے والی ملاقات میں صحافیوں کو بتا گیا کہ ایک باقاعدہ سرکاری میٹنگ تھی جہاں ہمارے آفیشل کو بلایا گیا اور کہا گیا کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تی ہے تو ہم خوش نہیں ہونگے۔اس میٹنگ کے لفظ بہ لفظ نوٹس پاکستانی آفیشل کو دیئے گئے۔میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر اعتراض کیا گیا۔وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ کیا یہ دھمکی ہے یا صورتحال کا تجزیہ جس پر عمران خان نے کہا کہ خط مستند ہے اور باقاعدہ دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔بتا نہیں سکتا کہ کیسے الفاظ استعمال کئے گئے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور حکومت بدلنے کی کوشش باہر سے کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں