وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات، ملک کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان  کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےون آن ون ملاقات  ہوئی ۔اطلاعات  کے مطابق ملاقات میں ملک کی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم کے زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔ سینئر وزرا بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی طور پر بات چیت کی گئی۔بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں