وزیراعظم کی اوورسیزپاکستانیوں کے لیےجدیدسہولیات سے آراستہ ہاوسنگ سوسائیٹزبنانےکی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کووزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تارکین وطن کے لیے اسلام آباد کے ہاؤسنگ شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن کےلئے جدید ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں تجربہ کار اور اچھی شہرت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں.اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت مشیر وزیراعظم احد چیمہ،معاون خصوصی طارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

شہباز شریف نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق مارکیٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،.ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں