وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پرپاکستان پیپلزپارٹی کےچیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی ہے-ہفتہ کووزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو ہو ئی وزیراعظم نے بلاول کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں