وزیراعظم کےمفت آٹےوالےمقامات کےدورے،شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ملتان/بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےحکام کوہدایت کی ہے کہ مفت آٹا لینے کیلئے آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،خصوصاعمررسیدہ،سپیشل افراد اورخواتین کاخاص خیال رکھا جائے ایک تھیلہ آٹا وصول کرنے والے شہریوں کوآئندہ دوتھیلے ایک ساتھ فراہم کیے جائیں تاکہ شہری رمضان کے دوران باربار نہ آئے۔وزیراعظم شہباز شریف نےاتوارکوملتان اور بہاولپورشہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے مقامات کے اچانک دورے کیے اور شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ملتان کے سپورٹس گراونڈ میں وزیراعظم نے شہریوں سے آٹے کی فراہمی میں مشکلات اورمفت آٹا سنٹر پردی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔وزیر اعظم نے مفت آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اورشاندار انتظامات پرضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔

وزیراعظم مفت آٹاسنٹرپرخصوصی افراد کے لیے قائم ڈیسک پربھی گئے۔خصوصی افراد نے مفت آٹا فراہمی پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹا لینے کیلئے آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،خصوصاعمررسیدہ،سپیشل افراد اورخواتین کاخاص خیال رکھا جائے۔ رمضان المبارک میں شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ بہاولپورمیں ڈرنگ سٹیڈیم اورعباسیہ ہائی سکول میں دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے مفت آٹا تقسیم کرنے والے مراکز میں بزرگوں اورخواتین کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے اور بزرگوں ، خواتین اوربیمارشہریوں کوترجیحی بنیادوں پرآٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم نے خواتین اوربزرگوں سمیت شہریوں سے اس موقع پر ملاقات کی اوران سے انتظامات کے حوالہ سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے شہریوں کومفت آٹا فراہم کرنے کے عمل پراطمینان کااظہارکیا۔دورے کے دوران وزیراعظم نے بیمارخاتون کوآٹے کے دوتھیلے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ایک تھیلہ آٹا وصول کرنے والے شہریوں کوآئندہ دوتھیلے ایک ساتھ فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہری رمضان کے دوران باربار نہ آئے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر خواتین اوربچوں سے خصوصی شفقت کا اظہارکیا۔عباسیہ سکول میں ایک بچے نے وزیراعظم کے ساتھ مصافحہ کیا۔ وزیراعظم نے بزرگ شہری عبدالمجید سے گلے ملے اوران کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم نے ایک بیمارشہری اللہ بخش سے بھی ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ بزرگوں ، خواتین اوربیمارشہریوں کوترجیحی بنیادوں پرآٹا فراہم کیا جائے۔وزیراعظم نے بی آئی ایس پی میں رجسٹرنہ ہونے والے مستحق افراد کی رجسٹریشن کیلئے بی آئی ایس پی اورنادرا کے حکام کو ہدایات بھی جاری کی۔ وزیراعظم نے آٹا مرکز میں قائم ہیلتھ سینٹر کادورہ بھی کیا اورعملہ سے سہولیات اورمریضوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔

قبل ازیں وزیراعظم لاہور،سرگودھا اورقصورمیں آٹا مراکز کے دورے کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں