وزیراعلیٰ‌پنجاب نے تعلیمی اداروں میں‌موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے تعلیمی اداوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیاہے


وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر)پر ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں سموگ چیلنج سےنمٹنےکےلیےماہرین اورسرکاری اہلکاروں کےساتھ میٹنگ ہوئی، ایئر کوالٹی میں بہتری آئی ہے
محسن نقوی نے لکھاکہ ویک اینڈ پر لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، بچوں کوموسم سرماکی تعطیلات18دسمبر2023سےیکم جنوری2024تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی تعلیمی اداروں کیلئے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں