وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب میں کاروباری اوقات کار پر عائدپابندی ختم کردی

لاہور(نیوزٹویو) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نےتاجربرادری کے مطالبےپر کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد اب تاجر رات گئے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تاجر برادری کا بڑا مطالبہ مان لیا ہے اوروزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے حکم پر کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےکاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے تاجربرداری کی درخواست پراوقات کار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی شکایت سیل کے انچارج ناصرسلمان کی موجودگی میں یہ اعلان کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کووزیراعلی پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں