وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس میں‌تقرریوں اورتبادلوں پر پا بندی عائد کردی

لاہور(نیوزٹویو) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پولیس میں تقرر یوں اوروتبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلے سے قبل آئی جی کو وزیر اعلیٰ پنجاب سےپیشگی منظوری لینا ہوگی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے تقرر و تبادلوں کی منظوری لیتے ہوئے خالی سیٹ اور تبادلے کی ٹھوس وجوہات کو سمری کا حصہ بنانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں