وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اپوزیشن لیڈر سے ان کی نشست پر پہنچ کر ملاقات

لاہور(نیوزٹویو) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےملک اور صوبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ اپوزیشن کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ‌پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد سے ان کی نشست پر پہنچ کر ملاقات کی اور ساتھ چلنے کی دعوت دی۔مریم نواز نے رانا آفتاب احمد کیلیے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہو سکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا، پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کیلیے میرے دروازے کھلے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔ اس دوران رانا آفتاب احمد نے آمد پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں