وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر گوا میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔


یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان بھی باہمی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک روس تعلقات، علاقائی و عالمی اُمور، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے ساحلی شہر گوا میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں