وزیرخزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،پاک،آئی ایم ایف مذاکرات پر تبادلہ خیال،حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس کے دوران عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق امریکی سفیر نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کو مکمل کرنے کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کو نوٹ کیا۔
ملاقات میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں امریکا پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں