وزیردفاع خواجہ آصف کاعدلیہ کے خلاف اعلان جنگ،پارلیمنٹ اپنے وزیراعظم کی قربانی نہیں دے گی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیردفاع خواجہ آصف نےعدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے بہت حساب دیا اب عدلیہ ہمیں حساب دے پارلیمنٹ اپنے وزیراعظم کی قربانی نہیں دے گی پارلیمنٹ ہتھیار نہیں ڈالے گی سپریم کورٹ پہلے اپنے گھرکی پنچایت ختم کرے، پھر ہمیں حکم دے ،وزرائےاعظم کی گردنیں لینے کی روایت ختم ہونے چاہیے منگل کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عوام کےووٹ سےآتےہیں ہماری کوئی چیزپوشیدہ نہیں ہوتی،ایک ادارے نےہم سےکارروائی کی تفصیلات مانگی،ہم نےسوباردی،ہمارےکیریئرکی بنیاد خدمت پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے زیادہ کسی نے پاکستان کی خدمت نہیں کی، ہمارےمینڈیٹ پروقتاً فوقتاً سوال اٹھتےرہےہیں،ہمیں عوام نےمینڈیٹ دیا ہے، ملک میں جموریت کا باربار خون ہوا،ہمیں گھربھیجاگیا،پارلیمنٹ کی گردن لی گئی،کوئی حساب دےگا؟وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کی روایت ختم ہونے چاہیے، ہمیں اپنےوزرائےاعظم کوتحفظ دیناچاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 1998میں ایک شخص نےاقتدارکیلئےآئین توڑا،10سال مسلط رہا،پرویزمشرف وردی میں مکےلہراتےتھے،اور انہیں آئینی ترمیم کابھی اختیاردیاگیا،کسی نےپوچھاپرویزمشرف کوکس نےیہ اختیاردیاتھا؟آئین سےغداری کرنےوالوں پرمقدمہ چلایاجائے،جولوگ اس دنیا میں نہیں ان پربھی مقدمہ چلایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نےآمروں کی حمایت کرکےاس کی قیمت اداکی،تاریخ میں صرف2یا3ججزنااہل ہوئے،سپریم کورٹ اپناماضی درست کرنےکیلئےکیاکرےگی؟عدلیہ سےیوسف رضاگیلانی،نوازشریف کی نااہلی کاحساب لیاجائے،ہاؤس کمیٹی بناکرذوالفقاربھٹوکی شہادت کاحساب لیاجائے،ہمیں عدلیہ کی تاریخ کاحساب دیاجائے۔

وزیر دفاع نے کہا ڈیم فنڈکےنام پرعوام کوڈیم فول بنایاگیا،آئین میں کہاں لکھاہےچیف جسٹس ڈیم فنڈبنائے؟مجھےاوروالدکواسمبلیوں میں72سال ہوگئے،ہماراایک پلاٹ نہیں ہے،اگرانہیں72سال اسمبلیوں میں ہوتےتو11، 12پلاٹ ہوتے،انہیں پنشن،گاڑیاں اورپلاٹ بھی ملتےہیں،ان کی تنخواہ کتنی ہےان سےبھی پوچھاجائے،ہماری تنخواہ ایک لاکھ68ہزارروپےہے،ہم نےبہت حساب دیا،اب ہمیں بھی حساب دیاجائے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پارلیمان آئین کامحافظ،آئین سےماوراکوئی چیزنہیں ہوگی،یہ ادارہ کوشش کررہاہےاسمبلی اپنی مدت پوری نہ کرے،پارلیمنٹ اپنےوزیراعظم کو“بلی“نہیں چڑھائےگی،جنگ لڑنی ہےتوپھرجنگ ہوگی،پارلیمنٹ ہتھیارنہیں ڈالےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں