وزیر اعظم کا مری میں8بچوں سمیت22سیاحوں کی اموات پر اظہارِ افسوس، واقعہ کی تحقیقات کاحکم

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیر اعظم عمران خان نے مری میں 22سیاحوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پرافسردہ ہوں۔ غیرمعمولی برفباری، موسمی حالات معلوم کئے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا ایسے سانحات سے بچنے کے لیے سخت قواعد بنا کر عمل یقینی بنایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اس صورتحال کیلئےضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔ سیاحوں کی اموات کےواقعےکی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے بتایا کہ عمران خان نے مری واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں