وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں1ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے انکم  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ گزشتہ شب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبرتک بڑھادی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال کے باعث ٹیکس بارز سمیت متعدد کاروباری تنظیموں اورایسوسی ایشنوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی اور یہ ان کاقانونی حق بھی ہے ہے اس لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ایک ماہ کے لیے بڑھا ئی جا رہی ہے انہوں نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اس ایک ماہ سے فائدہ اٹھا ئیں اور اپنے انکم ٹیکس گوشوارے اس توسیعی مدت میں جمع کرا دیں واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2022 تھی جو اب 31 اکتوبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں