وفاقی حکومت نے بغیرنوٹس اور وجوہات بتائے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد(نیوزٹویو)حکومت نے بغیر کسی نوٹس اور وجوہات بتائے الیکشن کمیشن آف پا کستان کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کر کے انہیں حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے اپنے تحفظات اور اس اقدام کےمضمرات سے آگاہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات سے آگاہ کرتے ہو ئے وفاقی حکومت کے اس اچانک اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بات چیت کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ سیکیورٹی سے متعلقہ امور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران سے واپس لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ممبران کے عہدے گزشتہ تین ماہ سے خالی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں