وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی

اسلام آباد(نیوزٹوٰیو)وفاقی حکومت نےقومی بچت کی اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق 26 جنوری سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 19 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14.4 فیصد سے کم کر 14.2 فیصد ہوگئی، بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.1 فیصد سے کم کرکے 16.08 فیصد کردی گئی۔
ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 15.1 فیصد سے 15 فیصد ہوگئی ہے، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 40 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.4 فیصد سے کم ہوکر 16 فیصد ہوگئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20.50 فیصد اور پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 16.08 فیصد کردی گئی ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 46 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی گئی، جس کے بعد ان سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 20.8 فیصد سے کم ہو کر 20.34 فیصد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں