وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قلت پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے ٹینڈرز جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قلت پوری کرنے کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیسکے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مئی اور جون میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی اسپاٹ خریداری کے لیے ٹینڈر زجاری  کیے ہیں۔ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے لیے بولیاں پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی طرف سے طلب کی گئی ہیں جو 21 اپریل کو ہی کھول دی جائیں گی۔ یاد رہے  وزیر اعظم شہباز شریف نے فیول قلت کے باعث بند پاور پلانٹ کا سخت نوٹس لیا تھا جس کے بعد اب ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کی جا رہی ہے۔کمپنی کی دستاویز کے مطابق تین ایل این جی کارگوز مئی اور تین جون کے لیے خریدے جا رہے ہیں، ایل این جی کارگوز کی سپلائی 12سے 13مئی 17سے 18مئی اور27 سے 28مئی کے لیے مانگی گئی ہے جبکہ جون میں ایل این جی سپلائی یکم سے 2جون 6 سے 7جون اور 16سے 17جون کو مانگی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں