وفاقی حکومت نے پاسپورٹ‌کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)‌وفاقی حکومت نے مشین ریڈایبل ‏پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے نئی فیسوں کااطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹ پر ہوگا۔فیس میں اضافے کے بعد نارمل ریڈایبل ‏پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500کردی گئی۔
ارجنٹ فیس 5ہزارسے بڑھا کر 7ہزار500روپےکردی گئی۔
10سالہ پاسپورٹ نارمل فیس 4500سے بڑھا کر 6ہزار700روپے اور10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7ہزار500سے بڑھا کر 11ہزار200روپےکردی گئی۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں