وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر عوام کو مہنگی بجلی کا تحفہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نےعیدالفطر پر عوام کو مہنگی بجلی کی عیدی دی ہے نو منتخب حکومت نے عید الفطر سے قبل ہی مہنگائی سے تنگ شہریوں کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نیپرانوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ صارفین سے اضافی وصولی اپریل کے بلز میں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی بھی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی تھی۔
نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی تھی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز ہی عالمی بینک نے کہا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں